پنجاب میں دھند کا راج ، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

Dec 28, 2023 | 19:00:PM
پنجاب میں دھند کا راج ، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پنجاب  کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 3 روز سے دھند  نے ڈھیرے جما رکھے ہیں، جس کے باعث رات اور دن کے اوقات میں موٹرویز اور دیگر شاہراؤں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، آج رات کے موسم کی  صورتحال  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئیاں کی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھندچھائے رہے گی ، جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بھی دھند کا  امکان ہے ،اسلام آباد میں  موسم سرد اور  خشک رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر  کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے  ۔ 

خیبرپختونخواکی بات کی جائے تو  صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور شام /رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور گردونواح میں ہلکی بارش ،بونداباندی ہو سکتی ہے، صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا ۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ۔ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان۔
بلوچستان کی بات کی جائے تو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ظاہر کای گیا ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید  سرد اور شام /رات میں  مطلع ابر آلود رہنے  کے علاوہ  گلگت بلتستان میں چند مقامات پر     ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی  ہے۔ کشمیر  میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر  کہرا پڑنے کا بھی امکان۔