شہبازشریف اور بحرین کے شاہ حمد بن آل خلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

Dec 28, 2022 | 18:21:PM
شہبازشریف,بحرین, شاہ حمد بن آل خلیفہ , ٹیلیفونک, رابطہ
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور بحرین کے شاہ حمد بن آل خلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان کثیرالجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو جنیوا میں منعقد ہونے والی کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا۔ 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ شاہ حمد نے بحرینی قیادت کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

کانفرنس میں بحرین سے اعلیٰ سطحی شرکت کی درخواست کی جبکہ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے پاکستان میں موسمیاتی سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات کو سراہا۔