نیشنل سکیورٹی پالیسی قومی سلامتی کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر 

Dec 28, 2021 | 21:54:PM
 آئی ایس پی آر،ڈی جی،میجر جنرل بابر
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے، ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی صورتحال کے پیش نظر تیار کردہ قومی سکیورٹی پالیسی میں دیئے گئے ویژن کے حصول کیلئے مسلح افواج اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان۔۔کتنا مہنگا ہوگیا

 اپنے ٹوئٹ میں ڈی آئی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ قومی سکیورٹی پالیسی میں تیار کردہ جامع فریم ورک، قومی سلامتی کے مختلف پہلوئوں کے درمیان باہمی روابط کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی میں دیئے گئے فریم ورک کے ذریعے عالمی سطح پر تیار ہوتی ہوئی فضاءاور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے عزم کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عالمی صورتحال کے پیش نظر تیار کردہ قومی سکیورٹی پالیسی میں دیئے گئے ویڑن کے حصول کیلئے مسلح افواج اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی