سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان۔۔کتنا مہنگا ہوگیا

Dec 28, 2021 | 21:43:PM
سونا پھر،مہنگا،مگر کتنا
کیپشن: سونا ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں12ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1817 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت100روپے اضافہ سے 1لاکھ26ہزار200اوردس گرام سونے کی قیمت79روپے اضافہ سے 1لاکھ8ہزار196 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی۔۔مارکیٹ سرمائے میں17ارب روپے سے زائد کا اضافہ