2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی

Dec 28, 2021 | 21:04:PM
 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
کیپشن: اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوز ایجنسی)  ملک میں پٹرولیم مصنوعات،زرعی اجناس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،روپے کی قدر میں بے تحاشہ کمی، موجودہ حکومت کی ایڈہاک اقتصادی پالیسیاں اس معاشی بحران کے اہم عوامل کی وجہ سے رواں سال مہنگائی 11.5فیصد تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپو رٹس میں کہا گیا ہے کہ آفیشل کنزیومر پرائس انڈیکس کی رپورٹ ثا بت کر تی ہے کہ  جنوری 2021 میں 5 فیصد سے شروع ہونے والا افراط زر اضافہ کے ساتھ نومبر 2021 میں 20 ماہ کی بلند ترین سطح 11.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی قدر میں بے تحاشہ کمی، زرعی اجناس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور سب سے بڑھ کر پاکستان تحریک انصاف کی ایڈہاک اقتصادی پالیسیاں اس معاشی بحران کے اہم عوامل میں سے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں سالانہ 5 فیصد سے شروع ہونے والی مہنگائی فروری میں 8 فیصد، مارچ میں 9 فیصد، اپریل میں 11 فیصد، مئی میں 10 فیصد، جون میں 9 فیصد، جولائی اور اگست میں 8 فیصد، ستمبر اور اکتوبر میں 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بڑے آدمی کی ہرچیز ریگولرائز اور غریب کی جھگی ہو تو سارے قانون بتاتے ہیں۔۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ