وفاقی حکومت کیجانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

Aug 28, 2025 | 22:40:PM
وفاقی حکومت کیجانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں  جبکہ اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے 2 ریسرچ اسپیشلسٹس مستعفی ہو گئے ہیں. 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفیکشنز کے مطابق اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے 2 ریسرچ اسپیشلسٹس مستعفی ہو گئے ہیں، وزیراعظم نے ریسرچ اسپیشلسٹس، عباس حسن اور زین العابدین کے استعفے منظور کر لئے ہیں، دونوں ریسرچ اسپیشلسٹس کے استعفے 6 اگست 2025ء سے مؤثر ہیں.   دیگر نوٹیفیکشنز کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ  گریڈ 22 کے سپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس وِنگ) محمد اسلم غوری کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 21 کے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو، اسلام آباد محمد اعجاز الحق کا تبادلہ کر کے اُنہیں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس وِنگ) تعینات کیا گیا ہے.

مزید برآں, جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیدوار ڈویژن عزرا جمالی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنت ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور چیف، ایڈمن اینڈ فنانس ایف بی آر، فریدون اکرم کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیدوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر اقتصادی اُمور ڈویژن نازیہ حیات اور سیکشن افسر سمندر پار پاکستانیز ڈویژن یاسر چوہدری کو طویل رخصت لینے کے باعث او ایس ڈی بنایا گیا ہے.

دریں اثناء پولیس سروس، گریڈ 19 کے ڈی جی سیف سٹی، اسلام آباد پولیس شاکر حسین داوڑ کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد کے سپرد کی گئی ہیں اور تقرر کی منتظر، پولیس سروس، گریڈ 18 کی عائشہ گُل کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکشن  جاری کر دیئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: گھروں کی تعمیر اور خریداری ، بینکوں سے قرض فراہمی میں 2.8فیصد اضافہ