روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزیدسستا ہو گیا

Aug 28, 2025 | 18:47:PM
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزیدسستا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281.83 روپے سے کم ہوکر 281.80 روپے پر بند ہوا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.70 روپے ،یورو 1.13 روپے سستاہوکر 330.40 روپے کا ہوگیا۔

 برطانوی پاؤنڈ 1.58 روپے مہنگا ہوکر 383.31 روپے،یو اے ای درہم 77.25 روپے، سعودی ریال 75.55 روپے  پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:مفتی کفایت اللہ انتقال کرگئے