ہمارے شہداء ہمارا فخر، کیپٹن تیمور حسن کی قربانی قوم کا سرمایہ افتخار

Aug 28, 2025 | 15:37:PM
ہمارے شہداء ہمارا فخر، کیپٹن تیمور حسن کی قربانی قوم کا سرمایہ افتخار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وطنِ عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن تیمور حسن شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔

کیپٹن تیمور حسن وزیرستان میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

اکلوتے بیٹے کی شہادت پر ان کے والد بریگیڈیئر حسن عباس نے عزم و ہمت کی لازوال مثال قائم کی۔ 

کیپٹن تیمور حسن شہید کے والد، ریٹائرڈ بریگیڈیئر حسن عباس نے بیٹے کی شہادت پر غیر متزلزل حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے 10 بچے بھی ہوتے تو سب کو فوج میں بھیجتا،زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، اور جو دھڑکن جہاں بند ہونا لکھی ہے، وہ ویسے ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو فوج میں بھیجنے سے ڈرنا نہیں چاہیے، شہادت جس کو لکھی ہے، وہی شہید ہو گا۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان تمام والدین کے لیے دعا کریں جن کے نوجوان بیٹے مادرِ وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔طیب بھائی کا جوان بیٹا بھی شہید ہوا، اللہ تعالیٰ اُنہیں اور دیگر والدین کو حوصلہ دے۔

بریگیڈیئر حسن عباس کے حوصلے اور ایثار نے قوم کو ایک بار پھر یہ یقین دلایا ہے کہ وطن کی حفاظت کرنے والی فوج میں ایسے خاندان موجود ہیں جنہوں نے اپنی نسلیں قربان کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا،کیپٹن تیمور حسن کی شہادت وطن کی دفاعی تاریخ کی ایک اور تابناک مثال ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔