یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کے واجبات اور معاوضے فوری ادا کرنے کی ہدایت

Aug 28, 2025 | 15:31:PM
 یوٹیلیٹی سٹورزملازمین کے واجبات اور معاوضے فوری ادا کرنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کے واجبات، معاوضے اور بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
ای سی سی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش پر 30.216 ارب روپے کا پیکج منظور کیا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے پیکج کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے پیش کی۔
اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بندش کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے  یوٹیلیٹی سٹورز کے اثاثے رواں مالی سال ہی فروخت کرنے کی منظوری دی گئی، اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونےوالی آمدن سے بندش کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بچت پروگرام:انورٹر پنکھوں کیلئے صارفین سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز
ای سی سی نے سٹورز کے واجبات، معاوضے اور بقایاجات فوری ادا کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق اور فلاح کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔