حکومت سندھ کی چئلیجز سے نمٹنے کیلئے پریکٹس ہو چکی، شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی چئلیجز سے نمٹنے کے لیے پریکٹس ہو چکی ہے، گزشتہ سیلاب کے بعد صوبے میں 21 لاکھ گھر بنائے گئے ہیں جو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال ہے، پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہوئی ہیں، ہم پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، جو بھی پنجاب حکومت کو مدد چاہیے ہم ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب متاثرین کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ہمدردی ہے، وزیر اعلی سندھ نے جام خان شورو کو فیلڈ کے دورے پر بھیجا ہوا ہے، گڈو میں آئوٹ فلو تین لاکھ دو سو بتیس کیوسک ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کوٹری میں دو لاکھ چوالیس ہزار ان فلو ہے، سیلابی صورتحال کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، کچے کے مکینوں کے لیے تمام ڈی سیز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، حکومت سندھ نے ٹینٹس، جیری کینز، موسکیٹو کٹس سمیت تمام سہولیات کا بندوبست کرلیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگ گھبراہٹ کا شکار نہ ہوں، سیلاب کے ساتھ اگر برسات ہوئی تو مشکل ہوسکتی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے مانٹیرنگ سیل بھی قائم کیا ہے، سیلاب کے پیش نظر وزیر اعلی سندھ نے مختلف وزراء کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں، منتخب نمائندوں کو بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ سب اپنے اپنے حلقوں میں رہیں،ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان پنجاب کے ساتھ کھڑا ہے، دو ہزار دس میں سندھ میں بڑی تباہی ہوئی تھی، تباہ کاریوں سے قائم علی شاہ کی سندھ حکومت نمٹی تھی، یو این کے سیکٹری جنرل آئے تھے دورے پر انہوں کہا اس سے بڑی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کو تین وقت کا پکا پکایا کھانا دیا گیا، سندھ حکومت کی چئلیجز سے نمٹنی کے لیے پریکٹس ہو چکی ہے، سیلاب کے بعد اکیس لاکھ گھر بنائے گئے ہیں۔
دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیموں پر تین صوبے قراردادیں منظور کر چکے ہیں، یہ قدرتی آفتیں ہیں، لوگوں سے مل کر ہی ان آفتوں سے نمٹا جا سکتا ہے، سیلاب سے اللہ کرے گا اتنا بڑا خطرہ نہیں ہوگا۔