ڈینگی ٹیسٹ کی فیس فکس کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤکے پیش نظر تمام لیبارٹریز کیلئے ٹیسٹ فیس مختص کر دی گئی۔
اسلام آباد کی تمام لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹ کے 1500سے زائد نرخ وصول نہیں کریں گی، اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشنز ایکٹ 2018 کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے تحت اور عوامی مفاد کے پیش نظر تمام ہسپتال، لیبارٹریز اور ان کے کولیکشن سینٹرز جاری کردہ نرخ نامے پر عمل کے پابند ہوں گے۔
آئی ایچ آر اے کے مطابق ڈینگی کے لیے NS-1، IgG، IgM ٹیسٹس (ELISA) پندرہ سو روپے میں ہوں گے، یہ حکم 31 دسمبر 2025 تک نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہا گیا ہے کہ ہر لیبارٹری جو ELISA ڈینگی NS-1، IgG، IgM ٹیسٹس کرتی ہے اس کا رپورٹنگ وقت 24 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو،مذکورہ بالا ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں، لیبارٹریزاورکولیکشنسینٹرز کا وقتاً فوقتاً آئی ایچ آر اے کے مجاز افسران کی طرف سے دورہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے سیلاب، بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال، لیبارٹری یاکولیکشن سینٹر کی طرف سے مذکورہ بالا ہدایات کی عدم تعمیل پر سزائیں لاگو ہوں گی، آئی ایچ آر اے ایکٹ 2018 اور اس کے تحت بنائے گئے ضوابط کے تحت مقرر کردہ جرمانہ، رجسٹریشن کی منسوخی، خدمات کی معطلی یا پریمسز کی مہر بندی ہو سکتی ہے۔