نگران وزیراعظم نے کابینہ کی مزید2 کمیٹیاں تشکیل دیدی

Aug 28, 2023 | 23:10:PM
نگران وزیراعظم نے کابینہ کی مزید2 کمیٹیاں تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگر ان وزیر اعظم انوار الحق نے کابینہ کی مزید2 کمیٹیاں تشکیل  کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹیاں برائے نجکاری اور سرکاری ملکیتی اداروں  کیلئے   تشکیل دی گئی ، دونوں کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی وزیر خزانہ و ریونیو کے سپرد کردیا گیا۔

کابینہ نجکاری کمیٹی ارکان میںسرکاری ملکیتی اداروں کے ارکان ، وزیر تجارت و صنعت پیداوار  ،پاور اینڈ پیٹرولیم،قانون و انصاف ،آئی ٹی اور مواصلات کے وزراء ارکان  بھی شامل  ہوں گے ۔

نجکاری پالیسی کی تشکیل اور منظوری نجکاری کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل کیا گیا ہے ، ٹی او آرز   میں نجکاری کمیٹی کوسرکاری اداروں کی نجکاری کی منظوری دینے کا اختیار ہوگا ،جبکہ کمیٹی،نجکاری عمل کی پیش رفت اور مانیٹرنگ کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرنے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، قتل اور اغوہ کی ایسی داستان،سن کر روح کانپ جائے

ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی ایس او ای ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی،کمیٹی سرکاری اداروں میں بورڈز کی تعیناتی سے متعلق امور دیکھے گی،کمیٹی سرکاری اداروں میں اصلاحات،تنظیم نو سے متعلق امور بھی دیکھے گی۔