رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے تین افراد قتل

Aug 28, 2023 | 09:47:AM
رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے تین افراد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رشتے کا تنازع ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زندگی نگل گیا،واقعہ نارووال میں پیش آیا۔

پولیس کےمطابق واقعہ نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں پیش آیا جس میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس میں ایک خاندان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ضرورپڑھیں:امریکا، دہشتگردی کے الزام میں پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا 
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔