ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیدی

Aug 28, 2022 | 16:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے آج کے میچ کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ کریں گے ۔ فخر زمان ، آصف علی ، خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں ہونگے ، حیدر علی اور افتخار احمد میں ٹائی ، مینجمنٹ آخری وقت پر فیصلہ کرے گی ۔ نائب کپتان شاداب خان ، محمد نواز ، حارث رؤف ، نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ ، ٹیم مینجمنٹ کا شاہنواز دھانی کو موقع دینے پر غور ۔

قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے ، میچ پاکستانی وقت کے مطا بق 7 بجے کھیلا جائے گا ۔گرین شرٹس کی بیٹنگ پاور میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، آصف علی ، حیدر علی ، شاداب خان اور محمد نواز بھی شامل ہوں گے ۔ فاسٹ بولنگ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ ہوں گے جبکہ پلیئنگ الیون میں شاہنواز داھنی ہوں گے یا محمد حسنین یہ میچ سے پہلے طے ہو گا ۔

دوسری جانب سے بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما ، کے ایل راہول اور کو ہلی بیٹنگ میں کمال دکھائیں گے جبکہ بولنگ میں ایشون اور چہل ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

اس مقابلے میں دونوں ٹیموں کے بڑے بالر شاہین آفریدی اور جسپرت بھمبرا ان فٹ ہو کر میدان سے باہر ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ افغانستان نے 106 رنز کا ہدف گیارویں اوور میں حاصل کیا تھا ۔