امریکا کا صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ۔ کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک  

Aug 28, 2021 | 09:33:AM
امریکا کا صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ۔ کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) امریکا نے افغانستان میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ کر کے کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ مار دیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کر دی جبکہ  ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔

 امریکی سینٹرل کمانڈز نے کہا کہ ڈرون حملہ صوبہ ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر کیا گیا، حملے میں داعش کے منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا گیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے طالبان حکومت کے فوری تسلیم کا امکان مسترد کر دیا۔ ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اتحادیوں کو طالبان حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، شہریوں کے انخلا کیلئے امریکا اپنےسابق دشمن سے قریبی رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں شہری سرکاری املاک اور  اسلحہ  فوری جمع کروائیں:ترجمان طالبان