انڈونیشیا میں ٹرینوں کے درمیان تصادم،15افراد جاں بحق،38زخمی

Apr 28, 2026 | 08:28:AM
انڈونیشیا میں ٹرینوں کے درمیان تصادم،15افراد جاں بحق،38زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب بکسائی ریلوے اسٹیشن پر 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 38 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 
انڈونیشین ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹرین حادثے میں بچ جانے والے 240 مسافروں کو  جائے حادثہ سے بحفاظت منتقل کر  دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے پاس پٹرولیم کے ایک دن کے بھی ذخائر نہیں :علی پرویز ملک کا انکشاف