وفاقی حکومت کا پاک بھارت کشیدگی ایوان بالا میں زیربحث لانے کا فیصلہ

Apr 28, 2025 | 10:14:AM
وفاقی حکومت کا پاک بھارت کشیدگی ایوان بالا میں زیربحث لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی ایوان بالا میں زیربحث لانے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹ میں آج وقفہ سوالات اورقانون سازی سمیت معمول کی کارروائی نہیں ہوگی بلکہ آج پہلگام واقعہ کے بعد پیداہونےوالی صورتحال پر ایک نکاتی ایجنڈےپربحث ہوگی،پارلیمنٹ میں موجود حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو بحث کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت 

پہلگام واقعےکےبعد بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنےکی منظم مہم پرارکان اظہارخیال کریں گے،بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حکومتی حکمت عملی بھی زیربحث آئے گی،نائب وزیراعظم یا وزیر دفاع کی جانب سےسینیٹ کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔