جامعہ کراچی خودکش دھماکا، حملہ آور خاتون کے ایک اور گھر کا سراغ لیا گیا

Apr 28, 2022 | 23:48:PM
قانون نافذ، ادارں، خودکش حملہ آور، خاتون، گھر کا سراغ لگا لیا،
کیپشن: جامعہ کراچی، خودکش حملہ آور خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامعہ کراچی میں خودکش حملہ آور خاتون کے ایک اور گھر کا سراغ لگا لیا۔
تحقیقاتی ذرائع کا کہناہے کہ بمبار خاتون نے دہلی کالونی کے فلیٹ میںبھی کچھ عرصہ رہائش اختیار کی،خاتون حملہ آور دہلی کالونی کے فلیٹ میں شہر اور بچوں کے ہمراہ مقیم تھی ،تحقیقاتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے سے قبل بھی خاتون اسی فلیٹ سے کراچی یونیورسٹی روانہ ہوئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہلی کالونی میں واقع بمبار خاتون کا فلیٹ سیل کردیا۔
تحقیقاتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون کی بیٹی کے سکول سے بھی ریکارڈ حاصل کرلیاگیا،فلیٹ سے شواہد اور پڑوسیوں سے بھی معلومات حاصل کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سرکار نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا