نیب تحقیقات پر فرح خان بھی بول پڑیں

Apr 28, 2022 | 22:29:PM
نیب تحقیقات، بشریٰ بی بی، قریبی دوست، فرح خان، بیان،
کیپشن: فرح خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب تحقیقات سے متعلق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کا بیان سامنے آگیا۔
ایک بیان میں فرح خان کا کہنا تھا کہ ہم نہ چھپیں گے، نہ ہی تحقیقات سے بچیں گے، ہم ذاتی طور پر اور اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے نیب انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائےگی، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے، فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے ملے ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ اتنی رقم فرح خان کے پروفائل کے مطابق نہیں ہے، یہ رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں اور فوری نکال لی گئیں، میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرح خان کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں ان کے اثاثے 2018 سے غیر معمولی طور پر بڑھے، اسی دوران فرح خان 9 بار امریکا اور 6 بار یو اے ای بھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا