گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا

Apr 28, 2022 | 18:32:PM
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، صدر پاکستان، خط کا جواب
کیپشن: گورنر پنجاب اور صدر مملکت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے خط میں گورنر پنجاب کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم مورخہ 27/04/22 کی روشنی میں آئین اور قانون کے مطابق عمل کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم مورخہ 27/04/2022 کے راستے میں حائل آئینی نقاط کی تشریح کیلئے صدر پاکستان سے رہنمائی مانگ لی۔ گورنر پنجاب نے اپنے خط میں لاہور ہائیکورٹ کے دو متضاد احکامات مورخہ 22/04/2022 ، 27/04/2022 کے حوالے سے آئین کی روح سے راہنمائی طلب کر لی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اوردیگر کی سرکاری اخراجات پر عمرہ ادائیگی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ