جہانگیر ترین نااہل ہوئے تو عمران خان نے کہا کہ ۔۔۔گورنر خیبرپختونخواکے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ جہانگیرترین کونااہل کیاتووزیراعظم کے پاس گیا میں نے وزیراعظم سے کہاجہانگیرترین کے پاس اپیل کاحق ہے، جہانگیر ترین کو جنرل سیکرٹری کے عہدے سے نہ ہٹائیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے بتایا کہ جہانگیرترین سے عمران خان نے کہا آپ کیلئے جنرل سیکرٹری کا عہدہ خالی رہے گا، عمران خان نے جہانگیرترین سے کہا مجھے شاہ فرمان کی تجویزاچھی لگی۔
گورنر کے پی نے کہا کہ قاتل اورمافیا سسٹم گراسکتے ہیں توتبدیلی نہیں لاسکتے، بڑاآدمی کٹہرے میں کھڑ اکر دیں لیکن وہ لوگوں کو خرید لیتا ہے ایسے سسٹم کوتبدیل نہیں کیاجاسکتاجہاں لوگوں کی بولیاں لگیں سسٹم ہمیں چھوڑ دے تو ہم بہترین کام کرسکتے ہیں۔
شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے الیکشن پر لگائے جاتے ہیں کوئی کچھ نہیں پوچھتا، چیلنج کرتاہوں میں نے الیکشن میں7لاکھ روپے خرچ کئے، سینٹرل پنجاب میں ہماراگراف سب سے اوپرتھا، سینٹرل پنجاب میں43نشستوں میں سے 9 نشستیں جیتیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی پرہاتھ ڈالیں اوروہ آپ کی حکومت گرائے اس نظام میں کچھ نہیں، انڈسٹریزسیاسی بنیادوں پر تقسیم ہیں توغریبوں کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا، آٹا،دالوں کی قلت کردی جاتی ہے توغریب کے مسائل کیسے حل ہوں گے وقت نے ثابت کردیاکہ آپ کے منتخب لوگ حکومت گرانے کیلئے تیارہیں، پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلالیں اورنظام کی تبدیلی کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بعد ایک اور خلیجی ملک نے پاکستانیوں پر بڑی پابندی لگادی