عمرے کے دوران مانگی سب دعائیں قبول ہوئیں،ندا یاسر

Apr 28, 2021 | 14:07:PM
خانہ کعبہ میں مانگی ہر دعا قبول ہوئی
کیپشن: خانہ کعبہ میں مانگی ہر دعا قبول ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی مقبول میزبان ندا یاسر کا کہناہے کہ انہوں نے عمرے کے دوران خانہ کعبہ میں جو دعائیں مانگیں وہ سب کی سب قبول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ندایاسر حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں جس میں ندا یاسر نے اپنی جدوجہد اور شوہر سے تعلقات پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ عمرے کا تجربہ بھی مداحوں سے شیئر کیا۔ندا یاسر کا کہنا تھا کہ میری ساس نے اپنے انتقال سے قبل کئی عمرے کیے اور ان کی عادت تھی کہ وہ اپنے ایک بچے کو زبردستی اپنے ساتھ عمرے پر لے کر جاتی تھیں۔

 ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم جب کاموں کی مصروفیات کے سبب ٹال مٹول کیا کرتے تھے کہ پھر چلے جائیں گے تو وہ کہتی تھیں کہ اگر میں مر گئی تو کیا ہوگا؟میزبان نے بتایا کہ اسی طرح وہ مجھے اور یاسر کو بھی ایک بار اپنے ساتھ عمرے پر لےگئیں اور اس وقت ہم نے اللہ کے گھر خانہ کعبہ کے سامنے جو دعائیں مانگیں وہ سب پوری ہوئیں، کوئی ایک دعا بھی ایسی نہیں جو قبول ہونے سے رہ گئی ہو۔

 یہ بھی پڑھیں:    لالچی شوہر نے ایک کروڑ کیلئے بیوی کوقتل کر دیا