حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا :وزیر داخلہ

Sep 27, 2025 | 18:35:PM
حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا :وزیر داخلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی  وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے کہا ہے کہ حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ 

محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایل پی جی ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد حوثیوں نے پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ایل پی جی  ٹینکر  میں  کیپٹن  مختار اکبر سمیت  24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی  موجود  تھے،حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک  میں آگ لگ گئی تاہم آگ کو عملے نے بجھا دیا ۔ 
 انھوں نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ خرم آغا، وزارت  داخلہ  کے حکام ،عمان  میں  پاکستانی سفیر نوید بخاری، ان کی ٹیم ، سعودی عرب کے رفقاء کار اور  پاکستان  کے سیکیورٹی اداروں کا غیر معمولی حالات  میں  دن رات  کام  کرکے پاکستانی  شہریوں  کی بحفاظت رہائی  کو ممکن  بنانے پر  دل کی  اتہاہ  گہرائیوں  سے  شکریہ  ادا  کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہ اکہ الحمد اللہ حوثیوں  نے ٹینکر اور عملے  کو  رہا کر  دیا  ہے اور اب وہ یمن کی سمندری  حدود  سے باہر  جا چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :کرک میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا خفیہ معلومات پر آپریشن، 17 خوارج ہلاک