گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.16 فیصد کمی، سالانہ شرح 3.95 فیصد ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 0.16 کی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ سالانہ شرح 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مرغی اور آلو پیاز سمیت 11 اشیا سستی جبکہ ٹماٹر اور گندم کے آٹے سمیت 17 چیزوں کی قمیت میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی ، 11 سستی ہوئیں۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر 9 فیصد ، انڈے 0.88 فیصد ، آٹا 0.76 فیصد ، گڑ 0.64 فیصد اور خشک دودھ 0.58 فیصد مہنگا ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران واشنگ سوپ 0.47 فیصد ، 0.40 فیصد اور کوکنگ آئل 0.21 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
انڈے دو روپے 75 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، اوسط قیمت 316 روپے تک جا پہنچی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن 12.46 فیصد ، کیلے 4.22 اور آلو 2.4 فیصد سستے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
گذشتہ ہفتے پیاز 1.61 فیصد ، ایل پی جی 0.65 فیصد سستی ہوئی۔ آلو، لہسن، دال مونگ، چنے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
ادارہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔