قذافی سٹیڈیم میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے سپرے

Sep 27, 2022 | 20:36:PM
قذافی سٹیڈیم میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے سپرے
کیپشن: قزافی ستیڈیم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قذافی سٹیڈیم میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے سپرے کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے تمام انکلوژرز میں سپرے کیا جا رہا ہے،سٹیڈیم کے اطراف اور داخلی راستوں پر بھی سپرے کیا جا رہا ہے ۔ دونوں ٹیمیں خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچیں گی۔  7 میچوں کی سیریز کے آخری تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 28ستمبر،30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچ  قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

واضح رہے کہ انگلینڈکی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیل رہی ہے اور  سیریزاب تک  دونوں ٹیموں میں دو  دو میچوں سے برابر ہے, کراچی میں کھیلا گیا پہلا  اور تیسرا میچ  مہمان ٹیم نے جیتا تو دوسرا اور چوتھا میچ گرین شرٹس نے اپنے نام کیا۔