عمر شریف کی طبیعت پھر خراب،امریکہ روانگی دو دن کیلئے موخر

Sep 27, 2021 | 19:20:PM
عمر شریف ،کی ،امریکہ ،روانگی،پھر موخر
کیپشن: عمر شریف ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی حالت پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے ہیں۔ اس کی بنا پر ان کی امریکا روانگی موخر کردی گئی ہے۔امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں، ڈاکٹر طارق شہاب پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ڈاکٹر طارق شہاب نےبتایا کہ اتوار کو اداکار عمر شریف کے ڈائیلیسز کے دوران بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ عمر شریف علاج کے لیے امریکا کا طویل ترین سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں میدان میں آگئے