سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں میدان میں آگئے

Sep 27, 2021 | 19:04:PM
ای این چیپل،کی ،پاکستان کی حمایت
کیپشن: ای این چیپل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں میدان میں آگئے اور اسے انتہائی ناروا سلوک قرار دے دیا۔

ایک انٹرویومیں این چیپل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا گیا، پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ممالک نیک نیتی سے کرکٹ کی بہتری کا سوچیں۔

اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقا میں بھی کورونا کا بہانہ کرکے دورہ منسوخ کیا گیا۔مائیک ہیزمین نے کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بھی دورہ منسوخی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے سامنا ہونے پر کہا کہ دنیا کی نظریں اسی میچ پر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا اور شوائی ژنگ نے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا