عمر ایوب اورشبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلیں واپس لے لی گئیں

Oct 27, 2025 | 13:27:PM
عمر ایوب اورشبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلیں واپس لے لی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں ۔
سماعت کےدوران بیرسٹرگوہر نےعدالت کو بتایا کہ شبلی فرازکی خالی نشست پر تیس اکتوبر کو الیکشن ہورہا ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے پھر ہم 29 اکتوبر کو اس کیس کی سماعت رکھ لیتے ہیں،عدالت نے استفسارکیاکہ کیا ملزمان نے سرنڈر کردیا ہے؟،بیرسٹرگوہر نےجواب دیا عمرایوب اور شبلی فراز نے تاحال سرنڈر نہیں کیا،یہاں سوال سول نوعیت کا ہے،فوجداری نہیں،شبلی فراز کی حد تک ہم کیس چلانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت
بیرسٹرگوہر نے بتایا کہ عمر ایوب نےہدایت کی ہےکہ وہ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں،عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف اپیل بھی واپس لےرہے ہیں،ویسے بھی محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر مقرر ہوچکے ہیں۔
 سپریم کورٹ نےنااہلی کےخلاف اپیل پر29 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاپیلیں واپس لینے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کیا۔