شعیب اختر   اور نعمان نیاز  میں  نوک جھوک۔۔سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا

Oct 27, 2021 | 14:38:PM
سرکاری ٹی وی، ورلڈ کپ ، شو،پاکستان ،نیوزی لینڈ،  انکوائری کمیٹی
کیپشن:  میزبان نعمان نیاز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے سپورٹس شو میں میزبان نعمان نیاز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے مابین تنازع کا نوٹس لے کر  انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے شعیب اختر اور  اسپورٹس اینکر کی لائیو ٹی وی پروگرام میں نوک جھوک پر ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات  شروع کر دی،سرکاری ٹی وی  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہے، انکوائری کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان پیدا صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹی وی شو میں میزبان کی بدتمیزی۔۔شعیب اختر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
 یادرہے کہ سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ پر گفتگو کی جارہی تھی۔ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر سٹار شعیب اختر شامل تھے،ان تمام سٹارز کی موجودگی میں شعیب اختر نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے،پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کا ذکر گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا لیکن بعد میں انہوں نے ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر جیسے سپر سٹار کو لائیو ٹی وی پر شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ 

بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا۔پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی جماعت کا احتجاج۔حالات مزید خراب۔گھروں سے باہر مت نکلیں