کراچی میں سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکس وصولی کیلئے بینک اوقات میں توسیع

Nov 27, 2025 | 19:43:PM
کراچی میں سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکس وصولی کیلئے بینک اوقات میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 29 نومبر 2025 کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کے اوقات میں خصوصی توسیع کی جائے گی۔ 

سٹیٹ بینک کی جا نب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  ہفتے کو  ٹیکس وصولی کے لیے اپنی ہفتہ کی شاخیں کھلی رکھنے والے تمام بینک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہنا ہے نِفٹ حکومت کی وصولیوں اور ادائیگیوں سے متعلق تمام آلات کی کلیئرنگ کی صورتحال بھی اُسی روز رات 11:30 بجے تک فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :  فیصل آباد؛ میٹرک داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع