فیصل آباد؛ میٹرک داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جہانگیر اشرف)تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی۔
تعلیمی ادارے 10 دسمبر تک اپنے میٹرک کے طلبہ کا ریگولر ایڈمیشن بھجوا سکیں گے،تاخیر کی صورت میں امیدوار 23 دسمبر تک دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکیں گےجبکہ مزید تاخیر پر تین گنا فیس کے ساتھ 6 جنوری تک داخلہ بھجوایا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی ایئر کوالٹی مسلسل بگڑ رہی ہے؛قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس