سول سرونٹس کےاثاثہ جات رولز 2023 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری 

Nov 27, 2025 | 18:49:PM
سول سرونٹس کےاثاثہ جات رولز 2023 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: ایف بی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈاجلاس سے قبل وفاقی حکومت نے اہم  نوٹیفکیشن  جاری کردیا،ایف بی آر نے سول سرونٹس کےاثاثہ جات رولز 2023 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول سرونٹ کی تعریف کو پبلک سرونٹ میں تبدیل کیاگیا ہے،پبلک سرونٹ کی تعریف میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کےافسران شامل ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں، خودمختار اداروں اور کارپوریشنز کے افسران شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیب آرڈیننس1999 کےتحت مستثنیٰ افراداس تعریف میں شامل نہیں ہوں گے، ترمیمی قواعد پبلک سرونٹس پر لاگو ہوں گے، ترمیمی مسودہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ237 کے تحت تیار کیا گیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل ایف بی آر نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے آراء اورتجاویز مانگی تھیں،ایف بی آر نے مسودہ گذشتہ ماہ آراء، اعتراضات اورتجاویز کیلئے جاری کیا تھا ۔

خیال رہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو کا اجلاس آئندہ ماہ 8 دسمبر کو شیڈول ہے،آئی ایم ایف بورڈپاکستان کیلئے ایک ارب20 کروڑ ڈالرز جاری کرنےکاجائزہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف،قیمتی اتنی کہ ہر شخص باآسانی خرید سکے