پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کاحکم 

Nov 27, 2025 | 16:26:PM
پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کاحکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔
 وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مشال یوسفزئی ، عاطف خان اور شاہد خٹک کی حفاظتی ضمانتوں میں توسیع
پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات کے لئے پورٹل بنائے گئے ہیں،دو رکنی بنچ نے پی ٹی اے کو غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور سوشل میڈیا اتھارٹی کو فعال کرنے کاحکم دےدیا ۔