چالان جمع نہ کروانے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،سرکاری گاڑیاں پکڑی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں چالان جمع نہ کروانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید کے مطابق چالان جمع نہ کرانے پر ایڈیشنل سیشن جج سمیت متعدد سرکاری گاڑیاں پکڑی گئیں اور تمام گاڑیوں کو ای چالان جمع نہ کرنے پر روکا گیا۔
اطہر وحید کاکہناہےکہ ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی کے9 چالان تھے، ان 9 چالان کا 4300 روپے جرمانہ جمع کروانے کے بعد گاڑی کو چھوڑا گیا جبکہ محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر کے ذمہ 7 چالان تھے۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں؛نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پیغام
اس کے علاوہ سرکاری بینک کی گاڑی کو 10 اورلیسکو کی گاڑی کو 14 چالان پر پکڑا گیا جبکہ اوور سیز کے ڈائریکٹر اور سائبر کرائم کی گاڑیوں کو بھی پکڑ اگیا۔
سی ٹی اوکے مطابق پکڑی جانے والی تمام گاڑیوں کو چالان کی ادائیگیوں کے بعد چھوڑا گیا۔