27ویں آئینی ترمیم وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری ) 27ویں آئینی ترمیم وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج ہوگئی۔
27ویں آئینی ترمیم کووفاقی آئینی عدالت میں شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے چیلنج کیاہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے،یہ مفاد عامہ میں نہیں کی گئی اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ترمیم کا زیر التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے تعلق نہیں،متوازی نظام انصاف عوام کے مفاد میں نہیں۔
درخواست میں وفاق، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔