دھرمیندر کی موت کے بعد ہیما مالنی کی پہلی ٹوئٹ،یادگار تصاویر شیئر کردیں

Nov 27, 2025 | 12:33:PM
دھرمیندر کی موت کے بعد ہیما مالنی کی پہلی ٹوئٹ،یادگار تصاویر شیئر کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی نے ان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر اور پیغام جاری کردیا۔
ہیما مالنی نے ایکس پر ایک طویل پیغام کے ساتھ کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے لکھاکہ دھرم جی! وہ میرے لیے بہت کچھ تھے، پیار کرنے والے شوہر، ہماری دوبیٹیوں کے باپ، ایک دوست، فلسفی، گائیڈ، شاعر، میری ہر ضرورت کے وقت کام آنے والے۔


معروف اداکارہ نے لکھا  ایک عوامی شخصیت کے طور پران کی قابلیت، ان کی مقبولیت کے باوجود ان کی عاجزی نے انہیں دوسروں سے مختلف کیا، فلم انڈسٹری میں ان کی لازوال شہرت اور کامیابیاں ہمیشہ قائم رہیں گی۔


ہیما مالنی نے لکھا کہ میرا ذاتی نقصان ناقابل بیان ہے اور جو خلا پیدا ہوا ہے وہ ساری زندگی رہے گا، برسوں اکٹھے رہنے کے بعد میرے پاس بہت سے خاص لمحات کو زندہ کرنے کے لیے بے شمار یادیں ہیں۔
واضح رہے کہ دھرمیندر 89 برس کی عمر میں پیر 24 نومبر کو ممبئی میں انتقال کرگئے تھے ۔