نورِ سحر میں" سورہ ھود کے تفسیری معارف "موضوع پر روح پرور اور علمی نشست

جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ سورہ ہود وہ سورت ہے جس کے بارے میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس نے مجھے بوڑھا کر دیا‘‘

Nov 27, 2025 | 11:26:AM
 نورِ سحر میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف ٹی وی پروگرام "نورِ سحر" میں ایک روح پرور اور علمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع" سورہ ھود کے تفسیری معارف "تھا۔

پروگرام کے میزبان جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے کہا کہ سورہ ہود وہ سورت ہے جس کے بارے میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس نے مجھے بوڑھا کر دیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس سورت کے مرکزی مضامین میں توحید، رسالت اور آخرت پر ایمان بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، سابقہ امتوں کے واقعات کے ذریعے قرآنِ حکیم نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قلبِ اطہر کو تقویت بخشی اور یہ درس دیا کہ انبیاء پر ہمیشہ ظلم ہوا مگر انہوں نے حق کا علم بلند رکھا۔

پروفیسر احسن اویس مصطفوی نے کہا کہ سورہ ہود ان عظیم مکی سورتوں میں شامل ہے جنہوں نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھاری اثر ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ مکی سورتوں کے چار بنیادی پیغام توحید، رسالت، ایمانِ آخرت اور مظلوموں کے لیے الٰہی نظامِ عدل کی نویدسورۃ ہود میں نہایت جامع انداز میں بیان ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سورت میں بیان کردہ انبیاء کے واقعات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دیتے ہیں کہ جس طرح سابقہ انبیاء کو اپنی قوموں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ سورۃ ہود نہ صرف سابقہ قوموں کے انجام کو بیان کرتی ہے بلکہ انسان کی تخلیق اور اس کے ابدی سفر کے راز بھی آشکار کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قومِ عاد کا تعلق ’’عربِ بائدہ ‘‘ سے تھا جن کی جسمانی قوت اور مضبوط تعمیرات کے آثار آج بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن میں مذکور عذابِ الٰہی کے مناظر آج بھی آثارِ قدیمہ سے ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کا جسم مختلف معدنی اجزا سے بنا ہے، جس کی جدید سائنس بھی تصدیق کرتی ہے، انسانی خلیے میں موجود معلومات کسی سپر کمپیوٹر سے زیادہ ہیں، جو نظامِ تخلیق کے اعجاز کی نشانی ہے۔