صنعتکاروں کا بجلی کی قیمت مزید بڑھنے پر خدشات کا اظہار

Nov 27, 2023 | 12:20:PM
صنعتکاروں کا بجلی کی قیمت مزید بڑھنے پر خدشات کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) صنعتکاروں نے بجلی کی قیمت مزید بڑھنے پر خدشاد کا اظہار کردیا۔

آل پاکستان فوڈ ایسوسی ایشن کے صدر راشد صدیقی کا کہنا ہے کہ تمام صنعتکار اس وقت پیداواری لاگت بڑھنے پر شدید پریشان ہیں، پیداواری لاگت بڑھنے سے مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہیں، ڈالر کی قدر میں استحکام نہیں آرہا، کبھی ڈالر سستا تو کبھی مہنگا، کس ریٹ پر کاسٹ نکالیں نہیں پتہ، ہر سیکٹر کی برآمدات پیداواری لاگت سے متاثر ہورہی ہے، نومبر 23 کے بجلی کے بلوں میں 2 ماہ کے ایڈجسمنٹ سے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ججوں کے امتحان شروع

راشد صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ  گیس کی قیمت دگنا اضافے کرنے کے بعد اب نومبر کے بجلی کے بلوں میں دو ماہ کی ایڈجسمنٹ کیسے برداشت ہو گی؟ شرح سود 22 فیصد کی بلندسطح پر ہے، کوئی قرض بھی نہیں لے سکتا، حکومت کو انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات اب اٹھانے ہی ہوں گے ورنہ چلتی ہوئی صنعتیں بھی بند ہوجائیں گی۔