ایڈیشنل سیشن جج اورسول جج کم مجسٹریٹ کی بھرتی ، تحریری امتحانات کا آغاز

Nov 27, 2023 | 12:07:PM
ایڈیشنل سیشن جج اورسول جج کم مجسٹریٹ کی بھرتی ، تحریری امتحانات کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ایڈیشنل سیشن جج اورسول جج کم مجسٹریٹ کی بھرتی کے لئے تحریری امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

لاہور کے 416 امیدوار ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے امتحانات دے رہے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے وحدت روڈ امتحانی سنٹر میں امتحانات جاری ہیں، ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی کیلئے آج پہلا پیپر کریمنل لاء ون کا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ بطور فوکل پرسن مقرر ہیں، لاہور کے685 امیدوار سول ججز کیلئے کل سے امتحان دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 5سالوں میں کتنے سکول بند ہوئے؟ ہوشربا اعدادوشمار جاری

صوبہ بھرسےسول ججز کی بھرتی کیلئے 906 امیدوار امتحان دیں گے، صوبہ بھر سے ایڈیشنل سیشن ججز کیلئے 620 امیدوار امتحان دیں گے، ایڈیشنل سیشن جج کیلئے 8 ، سول جج کم مجسٹریٹ کیلئے 7 تحریری پرچے ہوں گے، تحریری امتحان کا وقت صبح 9 سے دن 12 بجے تک ہوگا، امیدواروں کو ہرمضمون میں پاس ہونے کیلئے کم از کم 40 نمبر لینا لازم ہو گا۔

2 سالہ وکالت پریکٹس والے وکلا سول جج کم مجسٹریٹ بھرتی کیلئے امتحان دینےکے اہل ہیں جبکہ ایڈیشنل سیشن جج کیلئے 10 سالہ وکالت پریکٹس والے وکلا امتحان دینے کے اہل ہیں۔

خیال رہے کہ معذور وکلاء کیلئے 3 فیصد اور مائینورٹیز کے لئے 5 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔