دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا ہر سطح پر تعاقب جاری رہے گا:فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع ژوب اور مغربی سرحدوں پر تعینات اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع ژوب اور مغربی سرحدوں پر تعینات اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ دہشت گرد حملے کا مقصد قوم کے حوصلے پست کرنا تھا، تاہم پاکستانی افواج اور قوم کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر سطح پر تعاقب جاری رہے گا اور ملک میں امن و استحکام کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد