ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستانی سعدیہ اقبال پہلےنمبر پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، پاکستان کی سعدیہ اقبال نے انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔
سعدیہ اقبال نمبر ون ٹی ٹوئنٹی باؤلر بن گئیں، سعدیہ اقبال نے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد 746 پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا، صوفی ایکلسٹین تین درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئیں۔
بھارت کی دپتی شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پرآگئی، ٹی ٹوئنٹی ویمنز باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کی نشرہ سندھو کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔
ویمنز ٹی ٹؤئنٹی بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں ہو سکی، آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوزدودرجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئیں۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں ہیلی میتھیوز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کی ندا ڈار کی ساتویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ، خاتون جاں بحق