ندایاسر کتنی تنخواہ لیتی ہیں؟ یاسر نوازبول پڑے

May 27, 2022 | 01:19:AM
یاسر نواز،انکشاف، ندایاسر، تنخواہ کے بارے، علم نہیں
کیپشن: ندایاسر اپنے شوہر کیساتھ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اہلیہ معروف میزبان ندا یاسر کی تنخواہ کے بار ے میں علم نہیں ہے ۔
یاسر نواز نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا، انہوں نے کہاکہ با خدا!خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں مجھے نہیں معلوم کے ندا کی تنخواہ کتنی ہے، مجھے معلوم ہونی بھی نہیں چاہیے اور مجھے تنخواہ سے متعلق ندا سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔یاسر نوازنے کہا کہ میرے خیال میں جب بیوی کما رہی ہو اور مرد گھر میں بیٹھ جائے تو مسئلے پیدا ہوتے ہیں اور خاندانی توازن بگڑ جاتا ہے۔
یاسر نواز کی جانب سے اس ٹاک شو کے دوران ندا یاسر کے نام گانا بھی کیا گیا۔یاسر نواز کو کوئی مکمل گانا یاد تو نہیں تھا مگر انہوں نے ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ندا یاسر کو مشہور گانا جب کوئی بات بگر جائے گایا۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار الحق کا بھارتی فلم کو گانا بطور تحفہ دینے کا مشروط اعلان