وفاق نےفیول بچت کیلئے کوٹہ سسٹم ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا

Mar 27, 2026 | 12:23:PM
 وفاق نےفیول بچت کیلئے کوٹہ سسٹم ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی)وفاق نےفیول بچت کیلئے کوٹہ سسٹم ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔
ایکسائزذرائع کے مطابق پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نےرجسٹرڈ گاڑیوں اور مالکان کا ڈیٹاطلب کیا تھا،محکمہ ایکسائز نے 2کروڑ 65لاکھ گاڑیوں اور مالکان کا فیول پاس ایپ میں اپ لوڈ کردیا،گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز،سی سی وائزڈیٹااورمالکان کے نام و شناختی کارڈ اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔
ایکسائزذرائع کے مطابق  کمرشل اور ذاتی کیٹیگری کےحساب سے بھی ڈیٹا علیحدہ علیحدہ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،تمام صوبوں کے ڈیٹا اپ گریڈیشن کےبعدٹیسٹ رن کیا جائے گا،محکمہ ایکسائز نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تمام ڈیٹا اپ لوڈ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع،ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی
فیول پاس کی منظوری کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جائیگا۔