امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات حملوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔
خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی حکومت کو فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی