آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی حکومت کو فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی

Mar 27, 2026 | 08:14:AM
آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی حکومت کو فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

صدر آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد اللہ آفریدی نے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا اور وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ بڑھانے پر فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی۔

خط میں عابد اللہ آفریدی نے لکھا کہ حکومت نے وائٹ پائپ لائن کوٹہ 45 فیصد جبکہ آئل ٹینکرز کا 55 فیصد مقرر کیا تھا، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم سے معاہدہ ہوا تھا لیکن وزارت نے وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ 45 سے بڑھا کر 70 فیصد کر دیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر نے لکھا کہ اس فیصلے پر اسٹیک ہولڈز سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس سے ہمارا کاروبار ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایندھن ذخائر کتنے دن چل سکتے ہیں؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وائٹ پائپ لائن کوٹے میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، معاہدے کے تحت آئل ٹینکرز کا کوٹہ بحال کیا جائے اور آئل ٹینکرز کے کرایوں میں فوری اضافے کا اعلان کیا جائے۔