مالا کنڈ، کار نہر میں جا گری،5 افراد جاں بحق

Mar 27, 2025 | 11:41:AM
مالا کنڈ، کار نہر میں جا گری،5 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مالاکنڈ کے علاقے میں افغان مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور واٹر سرچ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں  اور گاڑی کو نہر سے نکالا جب کہ لاشوں کو نکال کر درگئی ہسپتال منتقل کیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی