فضا سے گرائی جانے والی امداد حاصل کرنے کی کوشش، مزید 18 فلسطینی شہید

Mar 27, 2024 | 08:29:AM
 غزہ میں فضا سے گرائی جانے  والی  امداد حاصل کرنے کی کوشش میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔      
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ میں فضا سے گرائی جانے  والی  امداد حاصل کرنے کی کوشش میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔      

غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقےمیں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔

بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کے لیے سمندر میں کودنے  والے 12 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ خشکی میں گرے امدادی سامان کو  لینے کیلئے بھگدڑ  مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں 14 سال سے کم عمر بچوں پر فیسبک پیچز بنانے پر پابندی عائد

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی ہے۔ غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔