ایران تیسری مرتبہ اے ایف سی سوکر ایشین کپ کا فاتح

Mar 27, 2023 | 12:35:PM
ایران تیسری مرتبہ اے ایف سی سوکر ایشین کپ کا فاتح
کیپشن: اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ میں عمان کی ٹیم نے تیسری جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران نے تیسری مرتبہ اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ جیت لیا، فاتح ٹیم نے فائنل میں تین بار کے سابق چیمپئن جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سے شکست دی۔

   تھائی لینڈ کے مشہور شہر پٹایا میں کھیلے گئے اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ 2023 کے فائنل میچ میں ایران اور تین مرتبہ کی چیمپئن جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں ایران کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جاپانی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور میچ میں جاپان کو بالکل بے بس کر دیا۔

ایرانی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ میں عمان کی ٹیم نے تیسری جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

اس سے قبل ایران نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں بحرین کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-11 سے شکست دے کر ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ 

سیمی فائنل میں ایران نے سخت مقابلے کے بعد عمان کو 3-6 سے شکست دے کر گروپ بی میں ناقابل شکست رہ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔