سابق وزیراعظم نواز شریف مری پہنچ گئے، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف مری ایکسپریس وے کے ذریعے مری پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق نواز شریف کشمیر پوائنٹ پر واقع باغِ شہیداں میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے دورۂ مری کے دوران مال روڈ پر جاری لینڈ ایکوزیشن منصوبے کا معائنہ بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ میں مری کی ترقی اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس بھی متوقع ہے، جس میں متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کیلئےپاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ