آزاد کشمیر انتخابات کیلئےپاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کےاہم اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے انتخابی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر مشاورت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی نےآزاد کشمیر انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کےاہم اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے انتخابی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر مشاورت کی،لاہور آفس کو مرکزی کیمپ آفس قرار دیتے ہوئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جبکہ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ بھی کرلیاگیاہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کی،اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت کی گئی اور انتخابات کے حوالے سے لاہور آفس کو مین کیمپ آفس قرار دیتے ہوئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، مجید غوری، غلام عباس میر، عاصم منیر اور ڈاکٹر احسن سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات کے لیے انتخابی حکمتِ عملی مرتب کی گئی، تنظیمی امور پر غور کیا گیا اور کارکنوں کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی امیدیں ٹوٹ گئیں
پارٹی قیادت نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔